سیالکوٹ: کراچی اور جھنگ کے بعد سیالکوٹ کا ایک شہری بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، جس کے بینک اکاؤنٹ سے کئی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔
سیالکوٹ کے شہری مذاکر حسین کے مطابق وہ نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے نام پر لاہور میں پہلے ہی اکاؤنٹ کھلا ہوا ہے۔
جب بینک اسٹیٹمنٹ نکلوائی گئی تو 75 صفحات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق اکاؤنٹ سے 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور اکاؤنٹ میں سوات اور کراچی سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔
بینک نے شہری کے اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کردیا۔متاثرہ نوجوان نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں اس کا اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا گیا ہو۔