وزیراعظم عمران خان نے ضمنی الیکشن 2018 کے سلسلے میں این اے 53 اسلام آباد میں اپنی رہائشی علاقے بنی گالا میں ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ان کا سیکیورٹی اسٹاف بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہا۔ اسپیشل برانچ اور پولیس افسران کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔
عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں درج تھا تاہم ضمنی انتخابات میں ووٹ موہڑہ نور میں درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن 2018 میں این اے 53 میں کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔