لاہور: عام انتخابات کے بعد سب سے بڑا انتخابی دنگل ، قومی اسمبلی کے 11 ، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقوں میں امیدواروں کا چناؤ آج ہورہا ہے، تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف ووٹ کاسٹ کرنےکیلئے لاہور کے حلقے این اے 124 پہنچے تاہم شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف شاہد خاقان عباسی کوووٹ کاسٹ کرنے پہنچے اوراپنا نام دیکھا، پولنگ ایجنٹ نے سابق وزیراعظم سے ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا تو ان سے شناختی کارڈ بھی مانگا گیا۔
سابق وزیراعظم نے اپنے پی ایس او سے شناختی کارڈ سے متعلق پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا شناختی کارڈ پرائیوٹ سیکریٹری کے پاس ہے جو اس وقت یہاں موجود نہیں ہیں۔شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث میاں نوازشریف اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے اور انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔اس موقع پر نوازشریف کے بھتیجے بھی ان کے ساتھ تھے جنہوں نے اپنا شناختی کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کیا۔