اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد سب سے بڑا انتخابی دنگل ، قومی اسمبلی کے 11 ، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقوں میں امیدواروں کےچناؤکیلئے جاری الیکشن کا وقت ختم ۔
مجموعی طور پر 35 حلقوں میں 370 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 92لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
آج قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 11 ،11، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستوں جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں پر پولنگ ہوئے۔
قومی اسمبلی کے جن 11 حلقوں میں الیکشن ہوئے ہیں ان میں این اے 35 بنوں ،این اے 53اسلام آباد،این اے 56اٹک،این اے 60 راولپنڈی ،این اے 63راولپنڈی ،این اے 65 چکوال ،این اے 69 گجرات ،این اے 103 فیصل آباد،این اے 124لاہور ،این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی شامل ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے جن 11 حلقوں میں الیکشن ہوئے ان میں پی پی 3 اٹک،پی پی 27 جہلم،پی پی 87 میانوالی،پی پی 103 فیصل آباد،پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ،پی پی 164 لاہور،پی پی 165 لاہور،پی پی 201 ساہیوال،پی پی 222 ملتان،پی پی 261 رحیم یار خان،پی پی 272 مظفر گڑھ،پی پی 292 ڈیرہ غازی خان شامل ہیں ۔
سندھ اسمبلی کے جن دو حلقوں پر آج دنگل سجا،ان میں پی ایس 30 خیر پور، پی ایس 87 ملیر کراچی شامل ہیں،
بلوچستان کے جن دو حلقوں میں الیکشن کا میدان لگا ان میں پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار کے شامل ہیں ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں میں پی کے 3سوات ،پی کے 7 سوات ،پی کے 44 صوابی ،پی کے 53 مردان ، پی کے 61 نوشہرہ ، پی کے 64نوشہرہ ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 ڈی آئی خان ، پی کے 99 ڈی آئی خان شامل ہیں۔