اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر اسدعمرنے آئی ایم ایف سے ہونےوالے مذاکرات پربریفنگ دی ۔
اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ کی ملاقات میں مشیرتجارت عبدالرزاق داود بھی موجودتھے ،
اس موقع پر وزیر خزانہ نے وزیراعظم کوسابق دورمیں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاجبکہ وزیرخزانہ نے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
مشیرتجارت عبدالرزاق داود نے برآمدات بڑھانے سے متعلق اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کوشش کریں حکومتی پالیسیاں عام آدمی پراثراندازنہ ہوں، حکومت کمزورمعیشت کوسنبھالنے کی کوشش کررہی ہے۔