ضمنی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری-غیرحتمی نتائج آنےکاسلسلہ شروع

لاہور:عام انتخابات کے بعد سب سے بڑا انتخابی دنگل ، قومی اسمبلی کے 11 ، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقوں میں امیدواروں کےچناؤکیلئےآج ہوگا جس کیلئے ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 124 کے پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ماڈل ہائی شاہ عالم مارکیٹ کمیں ٹوٹل 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جہاں مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی 106 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان نے 78 ووٹ حاصل کئے۔

پی پی 87 میانوالی سے تحریک انصاف کے ملک احمد خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،پی پی 296 راجن پور سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار اویش دریشک بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔اویس دریشک تحریک انصاف کے امیدوار طارق دریشک کے بیٹے ہیں اور یہ نشست طارق دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 35 بنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  ایم ایم اے کے زاہد اکرم 37548 ووٹ لیکر پہلے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے نسیم علی شاہ 23152 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

پی پی 165 لاہور کے پولنگ سٹیشن نمبر 86 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے منشا سندھو 134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ (ن) لیگ کےسیف الملوک کھوکھر 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 44 صوابی میں 161 میں سے 90 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عاقب اللہ خان 12046 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے غلام حسین 8350 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 53 مردان میں 131 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اے این پی کے احمد خان 11144 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے محمد عبدالسلام 11080 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 61 نوشہرہ میں 106 میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خٹک 2755 ووٹ لے کر آگے اور عوامی نیشنل پارٹی کے 1389 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 64 نوشہرہ کے 135 میں سے 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان 19392 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ اے این پی کے محمد شاہد 7521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 78 پشاور کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کی ثمرہارون بلور 18089ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے عرفان عبدالسلام 14835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 97 ڈیرہ اسماعیل خان میں 137 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل امین خان 1327 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلزپارتی کے فرحان افضل ملک 939 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 99 ڈی آئی خان کے 150 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آغاز اکرام اللہ گنڈا پور 8073 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار فتح اللہ خان 4817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 87 کے پولنگ سٹیشن نمبر 38 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے قادر بخش خان گبول 61 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوشہرہ پی کے 61 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے ابراہیم خٹک 2 ہزار 755 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے نور عالم خان ایک ہزار 389 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 60 راولپنڈی سے  تحریک انصاف کے امیدوار اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق 35234 ووٹ لیکر پہلے نمبر اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سجاد خان 35075 ووٹ لیکر پہلے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 63 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان کے صاحبزادے بیرسٹر منصور حیات 56247 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے عقیل ملک 34578 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 65 چکوال دو کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین 98364 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد یعقوب 34811 دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 69 گجرات سے ق لیگ کے چوہدری مونس الٰہی 10 ہزار 915 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے امیدوار عمران ظفر 3595 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اٹک پی پی 3 کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی نتیجہ تحریک انصاف کے محمد اکبر خان 173 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخار احمد 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور پی کے 78 کے 10 پولنگ اسٹیشن کے نتائج، اے این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 1129 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے محمد عرفان 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چکوال این اے 65 کے 7 پولنگ اسٹیشز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین 1 ہزار 834 ووٹ لے کر آگے جبکہ یعقوب سیفی 746 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 پر تحریک انصاف کے علی نواز اعوان 39257 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے وقار احمد 23672 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

راولپنڈی این اے 63، پولنگ اسٹیشن موڈا مرادو کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تحریک انصاف کے منصور حیات 146 ووٹ لے کر آگے،ن لیگ کے عقیل ملک 44 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے صمصام علی بخاری 58 ہزار 280 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جب کہ مسلم لیگ ن کے  محمد طفیل 51662 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 222 ملتان میں 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قاسم عباس خان 1356 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے سہیل احمد 354 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 261 رحیم یارخان میں 9 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فواد احمد 1307 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے مخدوم حسن رضا ہاشمی 635 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر اور ن لیگ کے محمد طارق 273 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 272 مظفرگڑھ کے 134میں سے 29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرہ بتول 5445 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان 3397 ووت لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 292 ڈیرہ غازی خان میں 105 میں سے 85 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اویس احمد خان لغاری 32845 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مقصود خان لغاری 21938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔