اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں پہلی بار سمندر پار پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بنے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹر پاک ای میل آئی ڈی دی گئی تھی جس کے ذریعے انہوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔
الیکشن حکام کے مطابق سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے جن میں سے انٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن یکم ستمبر سے 17 ستمبرتک کی گئی اور وہ اپنی رجسٹریشن زائد المیعاد پاسپورٹ پر بھی کرسکتے تھے۔
ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ 84 فیصد آئی ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی کے 5117 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے اور صوبائی اسمبلیوں کے 1116 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے پاس کوڈ سے بذریعہ انٹرنیٹ اپنا ووٹ پاکستانی وقت کے مطابق ہی کاسٹ کیا۔