اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے میڈیا امور افتخار درانی نےمسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور انکے بھائی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں تھا،ہم نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے ویب سائٹ خود لانچ کی ہے۔
افتخار درانی نے کہا کہ اگر کوئی صحافی ذاتی حیثیت سے فیک نیوز چلاتا ہے تو ہم اس کیلئے صحافتی تنظیموں سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ غلط خبر پر اس کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔