ضمنی انتخابات:6 پولنگ اسٹیشنز پرخواتین نےووٹ کاسٹ نہیں کیے

این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی امیدوار کا پولنگ ایجنٹ بھی نہیں آیا،ترجمان الیکشن کمیشن

               
October 14, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کسی امیدوار کا پولنگ ایجنٹ بھی نہیں آیا جس پر امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔