لاہور:لاہورکے حلقہ این اے 124سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی 75012ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی75012ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار دیوان غلام محی الدین 30115ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے۔
اپنی جیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ تمام کارکنوں کا شکرگزارہوں انہوں نے کہاکہ آج ثابت ہوگیاکہ عمران خان عوام کا اعتماد کہوچکےہیں عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔