لاہور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق نے اپنے مخالف امیدوار سے جیت جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے موصول نتائج کے مطابق ن لیگ کو این اے 131 میں واضح برتری حاصل ہے لہٰذا لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا والٹن روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ انہیں 2 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے اور وہاں ہمارے لوگ انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نہ سینہ زروری اور نہ ہی دھاندلی چلے گی، اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔