اسلام آباد:ضمنی الیکشن میں امیدواروں کی انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن نے وزیر پٹرولیم غلام سرور، فواد چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرد ئیے ،جبکہ تینوں وزرا کو 48 گھنٹے کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق جواب جمع نہ کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی ۔