اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے ،ضمنی انتخابات کے نتائج کا رجحان ثابت کررہا ہےکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نظر آرہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسسٹیٹس کو کی علامت جماعتوں نے مل کر تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن جماعتیں مخصوص حلقوں اور علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔