عالمگیرنےحلقہ این اے 243میں 35727ووٹ کیساتھ کامیابی حاصل کرلی
کراچی کے حلقے این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی
October 14, 2018 · قومی
کراچی : کراچی کے حلقہ این اے 243میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر خان35ہزار 727ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
اطلاعات کےمطابق عالمگیر خان نے 35727ووٹ لیے جبکہ انکے مد مقابل ایم کیوایم کےعامر ولی الدین چشتی 15113 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جس پر تحریک انصاف نے بانی فکس اٹ عالمگیر کو ٹکٹ دیا تھا۔