الیکشن کمیشن نے خواجہ سعدرفیق کے بیان کانوٹس لے لیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسرپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں نتیجہ تیارکررہے ہیں، آرٹی ایس کی بندش سے متعلق سعدرفیق کاالزام بے بنیادہے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کا نوٹس لیتےہوئے کہاکہ کسی امیدوارکوریٹرننگ افسرپردباوڈالنے کاحق نہیں ہے،

الیکشن کمیشن کے امورمیں مداخلت قبول نہیں کی جائےگی۔
خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق نےوالٹن میں ن لیگ کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 131سے موصول نتائج کے بعد ن لیگ کو برتری حاصل ہے ،میں 2800ووٹوں سے الیکشن جیت چکا ہوں ،اب اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے ۔