لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور عدالت نے نیب کو خواجہ برادران کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔
خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے جوریکارڈمانگاوہ فراہم کردیا،خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتارکرلیا جائےگا،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کوممکنہ گرفتاری سے روکاجائے اورحفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔
عدالت نے خواجہ سعد اورسلمان رفیق کی عبوری ضمانت24 اکتوبرتک منظورکرلی اور انہیں 5 ،5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 24 اکتوبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔