روپےکی قدرمیں کمی، ڈالرمہنگا ہوکر 133 روپے50پیسےکاہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھرمہنگا ہوگیا، ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ایک بار پھر انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ڈالر کی قدر 133 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 133 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر گیا اور ایک روپیہ 33 پیسے مہنگا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ڈیڑھ روپے بڑھ کر 132.50 ہوگئی اور فروخت 133 روپے 30 پیسے رہی۔