صدرپاکستان نے خسرہ سے بچائو مہم کا آغازکردیا

اسلام آباد: صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغازکردیا ،انہوں نےاسلام آباد کے پولی کلینک میں ایک بچی کو خسرہ کی ویکسین دے کر قومی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور خسرے سے بچاؤ کی ویکسین تمام بچوں کا حق ہے۔
یاد رہے کہ انسدادِ خسرہ مہم میں 5 سے سال کم عمر کے 30 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ان میں خسرہ کے خلاف مدافعت بڑھائی جاسکے۔