اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے میںتحقیقات جاری ہیں، معاملے کی تحقیقات کے دوران جعلی اکائونٹس کیس میں ملوث 23 ملزمان میں سے 5 مرکزی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان،جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور کھلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اب یہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اگر یہ لوگ واپس نہیں آئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔