اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ہے،پہلی بارکسی بھی مداخلت کے بغیرشفاف ضمنی انتخابات ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگرامورپرغور کیا گیا ہے
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پہلی بارکسی بھی مداخلت کے بغیرشفاف ضمنی انتخابات ہوئے حکومت نےضمنی الیکشن میں کسی سطح پرمداخلت نہیں کی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں کیلئےیکساں مواقع موجودتھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اپنی تمام ترتوجہ عوام کوریلیف دینے پرمرکوزکرنی ہے،ہمیں اپنی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔