پشاور : سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی خوش قسمتی سے مولانا فضل الرحمان بال بال بچ گئے۔
اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد آرہے تھے کہ کرک تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر قافلے میں شامل پولیس گاڑی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔
اس دوران مولانا فضل الرحمن کی تیز رفتار گاڑی بھی حادثے کی شکار گاڑیوں سے ٹکرائی اور اس دوران وہ بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کوڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا جب کہ مولانا فضل الرحمن بحفاظت اسلام آباد روانہ ہوگئے۔