لندن: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔
ترجمان پا ک فوج نے کہاکہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں، ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔