لاہور: ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں خواجہ برادران نیب لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق نیب لاہور نے ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں دونوں بھائیوں کو طلب کیا تھا اور آج دونوں بھائی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے۔
نیب ذرائع کے مطابق 2 رکنی ٹیم خواجہ برادران سے ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کرے گی۔
خیال رہے کہ خواجہ برادران پر پیراگون سٹی میں حصہ دار ہونے کا الزام ہے جب کہ ان پر پیراگون سٹی کے ذریعے آشیانہ اقبال سے فوائد لینے کا بھی الزام ہے۔