بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر خزانہ

               
October 16, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد : حکومت نے بجلی ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

اطلاعات کےمطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا ،

اجلاس میں ملک میں بجلی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نےکہا کہ فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔