ہفتے کے دوسرے روز بھی روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے اضافے کے بعد 134 روپے ہو گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قدر 133 روپے 75 پیسے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 134 اعشاریہ 75 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 132 روپے 9 پیسے پر برقرار رہی۔