پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کے درمیان آج مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے ایجنڈے میں ایشیاء پیسیفک گروپ آج نیب حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا۔
نیب سےمنی لانڈرنگ عالمی تعاون سے متعلق سرگرمیوں پر بات چیت ہوگی، وفد اسٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ سے آج دوبارہ مذاکرات کرے گا۔
دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
وفد اٹارنی جنرل سے بھی منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملات پر ملاقات کرے گا، اٹارنی جنرل سے پراسیکیوشن سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ایف اے ٹی ایف وفد پاکستان کی صوبائی عدلیہ کے نمائندوں سے ملاقات بھی کرے گا، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ملاقات بھی وفد کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفد اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔