شہبازشریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں جاری ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا۔
نیب کی ٹیم نے آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو لاہور سے قومی اسمبلی پہنچادیا جس میں وہ بطور اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کے لیے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔
شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کے مطالبے پر آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔