اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ آج ہوا تاہم نیلامی کے دوران 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت کی جاسکی۔
ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم ہاؤس میں 49 گاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں سے صرف ایک گاڑی 90 لاکھ میں نیلام ہوسکی ۔
وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،کسٹمز حکام کے مطابق 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کی جائے گئی۔
وزیراعظم ہاؤس تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں لہذٰا آئندہ نیلامی آئی نائن ڈرائی پورٹ پر کی جائے گی لوگوں کو سمجھنا چائیے کہ ان گاڑیوں میں خصوصویات ہیں ، اس لیے قیمت زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئیں تھیں جس میں سے 62 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔