اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لیے نئی جامع پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا کرتے ہوئے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
اطلاعات کے مطابق
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ٹاسک فورسز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کابینہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
کابینہ میں متعلقہ حکام کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجرا پر رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے گزشتہ حکومت کی جانب سے ممنوعہ بور پر پابندی لگائی تھی، لوگوں کے پاس لاکھوں کی مالیت والے اسلحہ کے لائسنس تھے، گزشتہ حکومت نے 50 ہزار روپے کے عوض ممنوعہ اسلحہ سرنڈر کرنے کا آپشن دیا تھا۔