اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ ہم فاٹا کے انضمام کی جانب بڑھ رہےہیں،فاٹا میں باقاعدہ ادارے نہیں ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے فاٹا کے عدالتی نظام پر بات ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوجائیگا ،انتظامیہ ڈھانچہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کےماتحت ہوجائیگا، وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کے اجرا کا عمل تیز کرنے کا کہاہے اور فوری طور پراین ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کار پر نظرثانی کا کہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کرینگے اور فاٹا کو 3 فیصد دینگے،این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کو حصہ فاٹا کیلیے دینا پڑے گا،این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کیساتھ کھلواڑ کیا ہے،ہم جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں وہ گزشتہ حکومت والوں کے ہی کرتوت ہیں،جو کچھ یہ ملک کیساتھ کرکے گئےہیں انکو اپنے گھروں میں کنڈی بند کرکے بیٹھنا چاہیے،اپوزیشن کے لوگ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے،صرف شور کرتے ہیں۔