لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ وفاق صوبے کے معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتا ،اگروہ صوبے میں کوئی کام کرے گا تو اس میں معاونت صوبے کی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف یہ غلط فہمی نکال دے کہ وہ سندھ میں کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد کرسکے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ اگر وفاق کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس صوبائی حکومت کی زیر نگرانی چلے گی اور صو بائی حکومت کی معاونت کرے گی تو پھر یہ قابل قبول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صوبے کے نیچے ہوتی ہے ، گورنر اگر پولیس کوبلائیں گے تو وہ نہیں جائے گی ، اگر صوبے کی جانب سے معاونت نہیں کی جائیگی تو وفاقی حکومت صوبے میں قدم بھی نہیں رکھ سکے گی کیونکہ زمین صوبے کی ملکیت ہے ۔