لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، مشکل وقت زیادہ دیر نہیں رہے گا، جلد عوام کی عارضی مشکلات دور ہوں گی۔
لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جدید شکایت سیل بنایا جائے گا، ان شکایات کی مانیٹرنگ میںڈ خود کروں گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور عملی اقدامات کرتے ہیں، سابق دور کھوکھلے نعروں اور نمائشی منصوبوں کا دور تھا، اب ایسا نہیں ہے، جو عوامی خدمت کر ے گا وہی عہدے پر رہے گا۔