لاہور: پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار آفس میں آتشزدگی کا واقعہ ،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ پیٹرول چھڑک کر لگائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں آتشزدگی سےفرنیچر اور ریکارڈ جل گیا تھا۔
پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے رجسٹرار آفس میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق آگ پیٹرول چھڑک کرلگائی گئی جس پر مزید تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے واقعے میں ملوث پنجاب کوآپریٹو بینک کے صدر محمد ایوب سمیت 5 افراد گرفتار کرلیا ہے جب کہ محکمہ کوآپریٹو کے سب رجسٹرار سیٹھ اقبال مفرور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانزک ایجنسی کو 270 فنگر پرنٹ بھیجے گئے تھے جس میں سے آئی ٹی ماہر حافظ رضا کے فنگر پرنٹ نے معاملہ حل کیا۔
ذرائع فرانزک ایجسنی نے بتایا کہ فرانزک ایجنسی کوبھیجی گئی ویڈیو میں آگ لگتے وقت کی ویڈیوغائب تھی اور آگ لگنے سے پہلے کمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک بھی غائب کی گئیں۔