اسلام آباد : قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ،اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے امیر قطر کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایااور کہاکہ قطرپاکستان کی نئی قیادت کیساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم سےکہا کہ قطر پاکستان کیساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے اورخوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ دونوں باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جبکہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میںنوکری دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قطر زراعت، لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔