کراچی:ڈالر نے آج بھی روپے کو پچھاڑدیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 134 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ قیمت خرید133 روپے 50 پیسے ہے۔
کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قدر 133 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی اور ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہوا۔انٹر بینک میں بھی ایک ڈالر 133 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ۔