ٹریفک وارڈن بن کر 10سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی

               
October 20, 2018 · قومی

گوجرانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن بن کر دس سال تک شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز پکڑا گیا۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسرکے مطابق ملزم شہزاد ٹریفک وارڈن کی وردی پہنے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا اور گرفتاری کے وقت بھی یونیفارم پہنے ملزم شہزاد کے پاس چالان بک اور پستول بھی موجود تھا۔
سی ٹی او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے یہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزم نے وردی، چالان بک اور سروس کارڈ کہاں سے حاصل کیا۔