لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید نے 1ماہ میں 100 کوچز ٹریک پر لانے کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے700روپے اوراکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور سیٹ کا کرایہ 1200 سے کم کر کے 800 روپے کرنے کا اعلان کیا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میری وزارت کے پہلے50روزمیں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب روپےکا اضافہ ہوا،کراچی سے دھابیجی اور کراچی اور حیدر آباد کے درمیان شٹل ٹرین چلے گی ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہاکہ ریلوے لائن کے قریب اسکول بند اور ٹرین ڈرائیورز کو جی پی ایس گھڑیاں تحفے میں دیںگے۔