کیلے کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

پیرس:یونہی راہوں میں جگہ جگہ پھکنے والے کیلے کے چھلکے انسانی جلد کے مسائل کے علاج سے لے کر جوتے چمکانے تک میں حیرت انگیز طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جوتے چمکائیں
کیلے کے چھلکے جوتوں پر پالش کا کام انجام دیتے ہیں۔سب سے پہلے تو آپ چھلکے کے اندر سے کیلے کے ذرات کو ختم کریں اور پھر اس کے اندرونی حصے کو جوتوں پر رگڑنا شروع کریں۔ پھر جوتے کسی نرم کپڑے سے صاف کریں۔ آپ ان کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔
گھر کے پودے چمکائیں
گھر میں لگے پودوں کے پتےگرد آلود ہو جاتے ہیں، انہیں پانی سے صاف کرنے کے بجائے کیلے کے چھلکوں کا استعمال کریں ہر پتے کو کیلے کے چھلکے کے اندرونی حصے سے پونچھے۔ اس سے پتوں کی سطح پر اکھٹی گرد ہٹ جائے گی اور پتوں کی اصل چمک واپس لوٹ آئے گی۔
دانتوں کو چمکائیں
کیلے کے چھلکے کو روزانہ دانتوں پر رگڑنے سے ان میں چمک پیدا ہوتی ہے، دانتوں کا پیلا پن ختم ہو تا ہے کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیم، میگنیشیم اور مینگنیز دانتوں پر جمے پيلے پن کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ یہ عمل کیا جائے تو کچھ دنوں میں دانتوں میں قدرتی چمک آ جاتی ہے۔ دن میں دو بار کیلے کے چھلکے دانتوں پر رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے.
کیڑے کے کاٹے اور جلے پر لگائیں
کیلوں کے چھلکے ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں ، یہ کیڑوں کے کاٹنے، چھوٹی خراشوں یا سورج کی شعاعوں سے جلد جلنے کے لیے بہترین ہوتے ہیں،کیلے کا چھلکا متاثرہ حصے پر دبا کر رکھیں، یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک کچھ آرام نہ مل جائے۔