ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی، آئی جی سندھ

ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

               
October 21, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی: آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام کا کہنا ہے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سید کلیم امام نے کہا کہ پولنگ کاعمل شفاف اورغیر جانبداربنایا جائے، خفیہ اطلاعات کی بر وقت شیئرنگ یقینی بنائی جائے۔
آئی جی سندھ پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اقدامات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
کراچی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔