نوازشریف سے قانونی مشیروں کی جاتی امرا میں ملاقات

سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کے کیسزپر تمام قانونی آپشنزاستعمال کرنے کی ہدایت کی۔

               
October 21, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں قانونی مشیروں نے ملاقات کی جس میں احتساب عدالتوںمیں زیرسماعت مقدمات پر مشاورت کی گئی ۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں قانونی مشیروں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ حارث، اعظم نذیر تارڑ،نصیر بھٹہ اورسینٹر رانا مقبول احمد شامل تھے۔
ملاقات میں شہبازشریف کی نیب میں گرفتاری پربھی قانونی مشاورت ہوئی ہے۔
نوازشریف نے وکلا سے شہبازشریف کیس پر خصوصی بات چیت کی۔
سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کے کیسزپر تمام قانونی آپشنزبروئے کارلانے کی ہدایت کی۔