کراچی:چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے جبکہ میں فاروق ستار سے متعلق اپنے سابق فیصلے پر قائم ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ فاروق ستار خود ہی اپنے آپ کو ڈسکس کرتے ہیں میرا دل نرم ہے سخت نہیں ہے ۔
فاروق ستار کے حوالے سے اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے لئے پی ایس پی کے دروازے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ جس طرح لوگوں نے الیکشن مہم میں جوش جزبہ دکھایا ہے میں پرامید ہوں ہمارے لوگ ہر ہر گھر پر ووٹ مانگنے گئے ہیں پچھلے ضمنی الیکشن سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔