راولپنڈی: میڈیکل رپورٹ میں بچی پرتشدد کی تصدیق ہوگئی ہےکمسن ملازمہ کنزیٰ پر تشدد کرنے والی سرکاری خاتون ڈاکٹر اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سی پی او احسن عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچی سرکاری خاتون ڈاکٹر کے گھر ملازمہ تھی اور بچی کے مطابق مالکان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کے بیان سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے،سی پی او نے کہا کہ بچی کو مختلف اوقات میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا اوربچی کے سر پر تین ٹانکے لگے ہیں جبکہ چوٹ دو یا تین دن پرانی ہے۔احسن عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان میاں بیوی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پر اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔