وزیراعظم عمران خان نےتھرمیں طبی سہولیات کےفقدان کانوٹس لےلیا

تھر کے رہائشیوں کے لیے صحت کارڈ اور دو جدید موبائل اسپتال اور چار ایمبولینسز فراہم کی جائیں ،وزیراعظم

               
October 21, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرتھر کے رہائشیوں کے لیے صحت کارڈ اور دو جدید موبائل اسپتال اور چار ایمبولینسز فراہم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم نے تھر کے اسپتال کو اپ گریڈاسپتال میں ڈاکٹروں کی دستیبابی یقینی بنانے اور اسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی پانچ سال تک یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔وزیراعظم کی تھر کے رہائشیوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔