اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ریاض میں ہونے والی مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات پر کانفرنس میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ وفد میں مشیرِ تجارت رزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی مواقع پرروشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شاہ سلمان ،ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملیں گے۔
دفتر خارجہ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی۔
ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر ان کے لیے خصوصی طور پر خانۂ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔