اسلام آباد: پاکستان کیلئے امریکی ناظم الامورکی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔