اسلام آباد:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور کی ریٹائرمنٹ کے بعدصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس انوار الحق کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےجبکہ جسٹس انوار الحق کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جن سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس میں حلف لیں گے۔