اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی جسے کراؤن پرنس نے قبول کرتےہوئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو فون کیا اور پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اورکراؤن پرنس کو اپنی حکومت کے وژن کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی ہے اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔