ایشیائی ترقیاتی بینک کاپاکستان کو4کروڑ90لاکھ ڈالردینےکافیصلہ

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گاجس میں سے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ جبکہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدے دار نے کہاتھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔دریں اثنا چند روز قبل آذر بائیجان کے حکام نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی تھی۔