ریاض: وزیر اعظم عمران خان نےسعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔
سعودی بادشاہ اور وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی موجود تھے۔