ائیرچیف مارشل مجاہد انور کا رائل سعودی فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے رائل سعودی فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات ا ور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور کوسعودی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
ترجمان کے مطابق ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی جس دوران باہمی تعلقات ا ور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان محبت کا مضبوط رشتہ ہے۔